نئی دہلی: ہندوستان کی مختلف ریاستوں خاص طور پر مہاراشر میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔ گذشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا کے81ہزار 466 نئے کیسزسامنے آنے کے بعد اس مرض سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد بڑھ کر1کروڑ23لاکھ 81ہزار466ہو گئی جبکہ ہوگئی ہے۔ اس دوران 469 افراد ہلاک ہوچکے ہیں ، جو گزشتہ کئی مہینوں میں سب سے زیادہ ہے۔
کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کی کل تعداد بڑھ کر 1 لاکھ 63ہزار469 ہوگئی ہے۔ یہ امر بھی تشویشناک ہے کہ اس دوسری لہر میں صحت یابی کی شرح میں کمی دیکھی جارہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 50 ہزار356 افراد شفایاب ہوئے جس کے بعد اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1 کروڑ15لاکھ 50ہزار 356ہوگئی ۔ مہاراشٹر میں کورونا کیسز نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔ جمعرات کے روز ، مہاراشٹر میں کوویڈ۔19 کے 43 ہزار183 نئے کیسوں سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 29 لاکھ ہوگئی۔ جبکہ32ہزار 641افراد کے صحتیاب ہوجانے سے شفایاب ہو کر ڈسچارج کیے جانے والوں کی تعداد بڑھ کر 24لاکھ 62ہزار 641ہو گئی۔
اس مرض میں مبتلا ہو کرہونے والی مزید249اموات سے ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 55ہزار 147ہو گئیں۔یکم مارچ کے مقابلہ یکم اپریل کو نئے کیسز میں 6.77 گنا اضافہ ہوا ہے۔ یکم مارچ کو کورونا کے 6397 نئے مریض پائے گئے۔ ریاست کے بہت سے شہروں میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کا پھیلاﺅ مسلسل بڑھ رہا ہے۔جس کے باعث کئی اضلاع میں لاک ڈاو¿ن اور کئی شہروں میں رات کا کرفیو لگا دیا گیا۔قومی دارالحکومت دہلی میں کورونا کے نئے کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔
جمعرات کے روز دہلی میں نئے کیسوں کی تعداد 2500 کے ہندسے کو عبور کر گئی۔ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران ، دہلی میں کورونا انفیکشن کے 2790 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس سال میں اب تک درج ہونے والے سب سے زیادہ کیسز ہیں۔ 8 دسمبر کے بعد ، ایک دن میں زیادہ سے زیادہ نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ 8 دسمبر کو کورونا کے 3188 کیس رپورٹ ہوئے ۔ اتر پردیش میں کورونا سے متاثرہ کے نئے کیسز کی تعداد روزانہ 2600 تک جا پہنچی ہے۔ جبکہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 افراد کی موت ہوئی ہے ، لکھنو¿ میں سب سے زیادہ کورونا کیسز ہیں۔ پریاگراج ، کانپور ، وارانسی میں بھی کورونا کیسز میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔