ماسکو:(اے یو ایس ) روس میں 5 منزلہ رہائشی عمارت جزوی طور پر گرنے سے 9 افراد ہلاک ہوگئے۔روسی خبررساں ایجنسیوں کے مطابق پانچ منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ گرنے کا واقعہ روس کے علاقے سخالین میں پیش آیا۔حادثے میں 23 افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے تاہم ایک تاحال لاپتہ ہے۔
خبر ایجنسیوں نے مزید رپورٹ کیا کہ عمارت کا ایک حصہ بظاہر گیس دھماکے سے گرا۔تحقیقاتی کمیٹی عمارت گرنے کے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔تاس خبر ایجنسی نے ہنگامی خدمات کے حوالے سے بتایا کہ ایک رسوئی چولہے میں لگا 20لیٹر کا گیس سلنڈر دھاکے سے اڑ گیا۔
