At least 9 killed after civilian plane crashes in Port Sudan airporتصویر سوشل میڈیا

خرطوم:سوڈانی فوج کے مطابق اتوار کی شام سوڈان میں ایک شہری طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا جس میں چار فوجیوں سمیت9 افراد ہلاک ہو گئے۔واضح ہو کہ مشرقی ساحل پر واقع پورٹ سوڈان کافی حد تک جنگ سے بچا ہوا ہے ، فوج نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ طیارے کے حادثے میں،جس میں نو دیگر ہلاک ہو گئے ،ایک بچہ زندہ بچ گیا۔

پورٹ سوڈان کا وہ واحد ہوائی اڈہ ہے جو ملک میں اب بھی کام کر رہا ہے۔دریں اثنا مشرقی افریقی ملک میں جنگ اپنے 100ویں دن میں داخل ہو گئی۔ اس جنگ نے لاکھوں لوگوں کو اپنے گھروں میں مقید کر دیا ہے جبکہ بیشتر لوگ، خاص طور پر دارالحکومت خرطوم کے مضافاتی علاقوں میں جہاں کے رہائشی زندہ رہنے میں مدد کے لیے غذائی امداد کی اپیل کر رہے تھے،اشیائے خورد و نوش کے بغیر پھنس کر رہ گئے ہیں۔

شمالی خرطوم شہر کے ایک جنگ زدہ ضلع کے رہائشی عباس محمد بابیکر کا کہنا ہے کہ وہ اور ان کا خاندان دن میں صرف ایک بار کھانا کھا پاتے ہیں۔ اب اتنا میسر آنا بھی مشکوک ہو گیا ہے۔ بابیکر نے مزید کہا کہ ہمارے پاس اب صرف دو دن کا کھانا باقی ہے وہاں کے رہائشیوں نے بتایا کہ ایک شخص جو مقامی موسیقار تھابھوک کی تاب نہ لاکر دم توڑ چکا ہے۔مسلح تصادم کے مقام اور واقعہ کے ڈیٹا پروجیکٹ (اے سی ایل اے ڈی) کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 15 اپریل سے عبدالفتاح البرہان کی قیادت میں فوج اور محمد ہمدان ڈگلو کی سربراہی میں نیم فوجی سریع الحرکت فوج (آرایس ایف) کے درمیان لڑائیوں میں 3,900 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *