کابل:پولس کے مطابق شمالی افغانستان میں منگل کے روز اس وقت کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے جب ایک تیل کمپنی کے ملازمین کو لے جانے والی ایک گاڑی سڑک کنارے کھڑی ریڑھی میں رکھے گئے بم کے دھماکے کی زد میں آگئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دھماکہ آج صبح تقریباً سات بجے بلخ میں کیا گیا ۔ پولس نے مزید بتایا ہ جس گاڑی میں دھماکہ کیا گیا وہ ہیراتن تیل ملازمین کو لانے لے جانے پر مامور تھی ۔
شمالی صوبے بلخ کے پولیس ترجمان محمد آصف وزیری نے مزید کہا کہ ملازمین کو لے جانے والی بس جیسے ہی اس ریڑھی کے قریب پہنچی دھماکہ ہو گیا ۔ دھماکے کی وجہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکی ہے۔ یہ واضح نہیں تھا کہ بس میں سوار ملازمین کس کے لیے کام کرتے تھے۔صوبہ بلخ ازبکستان کی سرحد کے قریب ہیراتان کے قصبے میں ،جس کا وسطی ایشیا سے ریل اور سڑک رابطہ ہے،افغانستان کی اہم خشک بندرگاہوں میں سے ایک کا مسکن ہے۔
تصویر سوشل میڈیا 