At least five killed in western Libya clashesتصویر سوشل میڈیا

طرابلس: (اے یو ایس ) مغربی لیبیا میں صحت کے حکام نے پیر کو بتایا حریف ملیشیاؤں کے درمیان ایک بار پھر لڑائی چھڑجا نے سے ایک دس سالہ لڑکی سمیت کم از کم پانچ افراد ہلاک اور13دیگر زخمی ہو گئے ۔ ایسو سی ایٹڈ پریس کے مطابق اتوار کے روز مغربی قصبے زاویہ میں حریف ملیشیا ؤں کے درمیان لڑائی شروع ہوئی، جہاں مسلح گروپ تیل کی دولت سے مالا مال اس علاقے میں اپنا غلبہ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

وزارت صحت کی ہنگامی سروس نے بتایا کہ رات بھر جاری رہنے والی جھڑپوں میں پانچ افراد کی ہلاکت کے ساتھ کم از کم 13 شہری زخمی بھی ہوئے۔ہنگامی سروس کے ترجمان ملک مرسٹ نے بتایا کہ لڑائی کی وجہ سے درجنوں خاندان کئی گھنٹوں تک علاقے میں پھنسے رہے۔مقامی میڈیا نے بتایا کہ ایک ملیشیا کے مسلح افراد نے اپنے حریفوں پر فائرنگ کی جس سےدوسری ملیشیا کا ایک رکن زخمی ہو گیا جسے اسپتال پہنچا دیا گیا۔لیبیا اس وقت دو حریف حکومتوں کے درمیان منقسم ہے،اوران دونوں کو مسلح ملیشیاو¿ں اور بعض غیر ملکی حکومتوں کی پشت پناہی حاصل ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *