کابل : افغان وزارت دفاع اور مسلح فوج کے مطابق شمالی افغانستان میں ایک فوجی چوکی پر طالبان کے حملے میں کم از کم 7فوجی ہلاک ہو گئے۔

وزارت کے مطابق طالبان انتہاپسندوں نے ازبکستان کے سرحد سے متصل بلخ صوبہ کے دولت آباد ڈسٹرکٹ میں واقع ایک مشترکہ فوجی اڈے پر منگل کی صبح اچانک یلغار کر دی۔

یہ اڈہ فوج اور افغانستان کے جاسوس ادارے نیشنل ڈاریکٹوریٹ آف سیکورٹی کا مشترکہ ہے۔وزارت دفع کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس حملے میں سات فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوئے ہیں۔دریں اثنا نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکورٹی کے بھی تین اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ اس حملہ میں ایک کمانڈر سمیت20فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔6فوجی زخمی ہوئے ہیں اور چار کو گرفتار کر لیا گیا۔مجاہد نے ٹویٹر کے توسط سے یہ بھی بتایا کہ ایک روز پہلے قندوز صوبے میں طالبان کے حملہ میں ایک امریکی فوجی بھی مارا گیا ہے ۔

طالبان کا کہان ہے جس فوجی گاڑی کو نشانہ بنا کر حملہ کیا گیا تھا اس میں اس میں ایک امریکی فوجی بھی تھا جبکہ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ یہ امریکی فوجی اسلحہ کے ایک ذخیرے کی چھنٹائی کر رہا تھا کہ دھماکہ ہو گیا جس میں وہ امریکی فوجی ہلاک ہو گیا۔

شدید سردی کے باعث اس نام نہاد ”موسم جنگ “میں کافی کمی واقع ہو گئی ہے کیونکہ برفباری اور یخ بستہ ہواو¿ں کے باعث حملوں میں دشواریوں کے باعث طالبان انتہاپسند بھی اپنے گاو¿ں واپس جا چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *