At least three killed after dam bursts in South Africaتصویر سوشل میڈیا

جوہنسبرگ: جنوبی افریقہ کے فری اسٹیٹ صوبے میں جیگرز فاؤنٹین پر واقع ڈیم ٹوٹ جانے سے کم ازکم3افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے۔

ایک کان پر واقع اس ڈیم کے ٹوٹتے ہی کچیڑ اور گارا ملا پانی سیلابی ریلے کی شکل میں فری اسٹیٹ صوبے کے دارالخلافہ بلو فؤنٹین سے سو سوا سو کلومیٹر کی دوری پر وقع ایک قصبہ جاگیرز فاؤنٹین میں گھس گیا اور کئی سڑکوں اور راستے یں آنے والی ہر شے بشمول کاریں و کچے پکے مکانات کو بہا لے گیا۔

یہ پانی رہائشی علاقوں میں بھی تیی کے ساتھ داخل ہو گیا جس سے بے شمار مکانات کو نقصان پہنچا ۔متعدد افراد اس ریلے میں بہہ گئے جن میں سے تین افراد ہلاک ہو گئے جن کی لاشیں پانی میں سے نکال لی گئیں۔کم و بیش 40افراد کو زخمی حالت میں بچایا گیا ان میں ایک حاملہ خاتون بھی شامل ہے۔زخمیوں میں سے کچھ ہاتھ پیر کی ہڈیاں ٹوٹ گئیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *