نئی دہلی:مشہورپاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں انہوں نے کرونا وبا کے حوالے سے وزیر اعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عاطف اسلم نے اپنے انسٹاگرام پر شیئر کردہ اس ویڈیو میں کہا کہ ’میں صرف وزیر اعظم عمران خان کی تعریف کرنا چاہتا ہوں، وہ جس طرح اس عالمی وبا سے نمٹ رہے ہیں وہ قابل تعریف ہے‘۔

انہوں نے لوگوں کو پیغام دیا کہ جو اس طرح جس کی بھی اس مشکل وقت میں مدد کرسکتا ہے وہ ضرور کرے۔

عاطف اسلم نے مزید کہا کہ ’اللہ پاک ہمیں ہمت دے کہ ہم اس مشکل وقت سے نکل سکیں‘۔گلوکار نے کہا کہ ’عمران خان اس مشکل وقت میں ہم سب آپ کے ساتھ ہیں اور اگر آپ کو ہماری کسی قسم کی مدد کی ضرورت ہو تو اس کے لیے بھی ہم بالکل تیار ہیں‘۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں ہزاروں اموات کا سبب بننے والے نوول کرونا وائرس سے پاکستان میں بھی اموات اور نئے کیسز آنے کا سلسلہ نہ رک سکا اور ملک میں متاثرین کی تعداد 1600 سے تجاوز کرگئی جبکہ آج مزید 4 اموات کے بعد اب تک 21 افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *