جرسی سٹی: منگل کے روز نیو جرسی کے جرسی شہر میں بندوق برداروں اور پولس کے درمیان تصادم میں چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

شہر کے مئیر اسٹیون فولاپ کے مطابق ان تخریب کاروں نے واضح طور پر ایک یہودی مارکٹ کو نشانہ بنایا تھا ۔ یہودی مارکٹ کو نشانہ بنائے جانے سے یہ شبہ ہوتا ہے کہ یہ ایک یہود دشمن حملہ تھا۔

لیکن مئیر نے اسے یہود دشمن قرار دینے سے انکار کر دیا اور کہا ویڈیو سے ظاہر ہوتا ہے کہ بندوق بردار اپنی گاڑی میں گلیوں میں گھومتے ہوئے ایک جنرل اسٹور کے باہر رک گئے جہاں وہ اپنی گاڑی سے اترے اور اچانک ہی بندوق کے دہانے کھول دیے اور علاقہ گولیونکی تڑتڑاہٹ سے گونجنے لگا۔

اس امر کی کہ حملہ آوروں نے یہودیوں کو نشانہ بنایا تھا تفتیش کرنے والے سرکاری اٹارنی جنرل نے تصدیق کی اور نہ ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کی۔

سٹی پبلک سیفٹی ڈائریکٹر جیمز شائی نے کہا کہ ایسی کوئی علامت نہیں پائی گئی جس سے اس حملہ کو دہشت گردانہ کارروائی کہا جائے۔دوسری جانب پولس نے بھی فوری طور پر حملہ آوروں کی شناخت نہیں بتائی۔اس حملہ میں ایک پولس افسر، تین راہگیر اور حملہ آوران مارے گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *