Attackers kill 88 people in northwest Nigeriaتصویر سوشل میڈیا

ابوجا:(اے یو ایس)مغربی افریقہ کے ملک نائیجیریا کے صوبے کیبی میں مسلح افراد کے حملے میں 88افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

صوبہ کیبی کے گورنر کے ترجمان نافع ابوبکر بگودو نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اتوار کے روز نامعلوم مسلح افراد نے، جو پڑوسی صوبہ نائجر اور زمفرا سے آئے تھے، کیبی صوبے کے 8گاوو¿ں پر حملہ کیا اور مار کاٹ کرکے رہائشیوں کو گاؤں چھوڑ کر بھاگنے پر مجبور کر دیا۔ حملے کے بعد اٹھاسی افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ حملہ آوروں نے مویشیوں کا بھی ہلاک کر دیا اور کھڑی فصلیں تباہ کر دیں۔

نافع ابوبکر نے کہا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو علاقے کی طرف روانہ کر دیا گیاہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔واضح رہے کہ مسلح افراد کی طرف سے اسی علاقے میں ماہِ اپریل میں کئے گئے حملے میں 9 پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔واردات کے بعد گورنرنے متاثرین کو مالی امداد دینے کا اعلان کرتے ہوئے انہیں صبر ضبط کا مظاہرہ کر نے اور پر امن رہنے کی تلقین کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *