Australia bans all direct passenger flights from India until May 15تصویر سوشل میڈیا

سڈنی:(اے یو ایس )آسٹریلیا نے کوونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میںہندوستان سے براہِ راست آ نے والی تمام مسافر پروازوں کو معطل کر دیا ہے۔حکومت آ سٹریلیا نے یہ فیصلہ کابینہ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں لیا۔وزیرِ اعظم اسکاٹ موریسن نے منگل کو نیوز کانفرنس کے دوران اعلان کیا کہ ہندستان سے آنے والی پروازوں پر 15 مئی تک پابندی ہو گی۔ َانہوں نے کہا کہ کرونا وائرس انسانی بحران ہے جس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

اسکاٹ موریسن کا مزید کہنا تھا کہ ہندستان سے آنے والی پروازوں پر پابندی عارضی ہے جس کا مقصد وبا کا گڑھ بننے والے ممالک سے اس کے آسٹریلیا منتقل ہونے سے روکنا ہے۔ا فیصلہ سے ہندوستان میں موجود ہزاروں آسٹریلیائی شہریوں بشمول معروف کر کرٹ کھلاڑ ی پھنس گئے ہیں۔اور ان کی عدم موجودگی میں ان کے اہل خاندان میں کوئی واقعہ یا حادثہ رونما ہوتا ہے تو یہ فوری طور پر آسٹریلیا بھی نہیں جا سکتے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *