سڈنی:لیون کی تباہ کن بولنگ کی مدد سے آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹسٹ میچ میں279رنز سے شکست دے کر آئی سی سی عالمی ٹسٹ چمپین شپ 10میں سے ساتواں میچ جیت کر اپنے پوائنٹس 296کر لیے اب وہ ہندوستان کے 360پوائنٹس سے صرف 64پوائنٹس پیچھے ہے۔ہندوستان نے360پوائنٹس سات میچوں میں سے تمام میچ جیت کر حاصل کیے ہیں۔

سڈنی کرکٹ گراؤنڈمیں کھیلے گئے اس ٹسٹ میں 416کے ہدف کے تعاقب میں نیو زی لینڈ کی ٹیم 47.5اووروں میں محض138رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ایک موقع پر جب نیوزی لینڈ کا روز ٹیلر کی شکل میں پانچواں وکٹ گرا تو ایسا محسوس ہونے لگاتھا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم شاید100کا ہندسہ بھی پار نہیں کر سکے گی کیونکہ پچ پوری طرح سے بولروں خاص طور پر اسپن بولنگ کے حق میں ہو گئی تھی جس سے ناتھن لیون کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا تھا۔لیکن کیوی آل راؤنڈر گرینڈ ہوم نے آسٹریلیائی بولروں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کیا اور شاندار ہاف سنچری بنائی۔

اگرچہ وہ اپنی خوبصورت بلے بازی سے نیوزی لینڈ کو شکست سے تو نہیں بچا سکے لیکن اسے ایک قلیل اسکور پر آؤٹ ہونے کی شرمندگی سے ضرور بچالیا۔انہوں نے68گیندوں پر 5چوکوں کی مدد سے52رنز بنائے۔لیکن52کے اسکور پرو ہ بھی لیون کا شکار ہو گئے اور لیون دوسری اننگز میں بھی پہلی اننگز کی کہانی دوہراتے ہوئے نیوزی لینڈ کے پانچ کھلاڑیوںکو آؤٹ کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔

ٹیلر نے 22اور ویلتنگ نے19رنز بنائے۔ لیون نے پانچ وکٹ لیے جبکہ مچل اسٹارک کو تین وکٹ ملے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے ڈیوڈ وارنر کی سنچری اور لبوس چاگنے کی ہاف سنچری کی مدد سے دو وکٹ پر217رنز بنا کر اننگز ڈکلیر کر دی۔ وارنرنے 159گیندوں پر 9چوکوں کی مدد سے111اور لبوس چاگنے نے 74گیندوں پر 3چوکوں کی مدد سے59رنز بنائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *