Australian Forces Suspected of Killing 39 Locals in Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

کابل:آسٹریلیائی حکام کے مطابق کم از کم19موجودہ اور سابق آسٹریلیائی فوجیوں پر 39افغان شہریوں کو ہلاک کرنے کا فوجداری مقدمہ چلایا جائے گا۔

جن فوجیوں پر مقدمہ چلایا جانا ہے ان میں سے بیشتر غیر مسلح کر کے گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ 2005اور2016کے درمیان افغانستان میں اسپیشل فورسز کے عملہ کے طرز عمل کی انکوائری رپورٹ کے نتائج کی، جس کا طویل عرصہ سے انتظار تھا،تفصیلات بیان کرتے ہوئے آسٹریلیا کے جنرل اینگس جان کیمبل نے کہا کہ معتبر اطلاع ملی تھی 23مختلف واقعات میں 25آسٹریلیائی اسپیشل فورسز نے غیر قانونی طور پر39لوگوں کو موت کے گھاٹ ارتارا تھا۔

کیمبل نے کہا کہ مارے جانے والے لوگوں میں سے کسی ایک کابھی جنگ سے کوئی واسطہ نہیں تھا۔ رپورٹ کے نتائج سے انکشاف ہوا ہے کہ فوجی ضابطہ اخلاق اور پیشہ ورانہ اقدار کی نہایت سنگین خلاف ورزی ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ غیر فوجیوں اور قیدیوں کا ماؤرائے عدالت ہلاکتیں کبھی بھی قابل قبول نہیں ہو سکتیں۔رپورٹوں کے مطابق ہلاک شدگان کی،جن میں قیدی، کاشتکار، اور مقامی افغان باشندے شامل تھے، اکثریت کو شروع میں یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا اس لیے بین الاقوامی قانون کے تحت وہ محفوظ تھے۔

کیمبل نے کہا کہ آسٹریلیا کی فوج کے 19موجودہ اور سابق فوجیوں کو عنقریب مقرر کیے جانے والے اس خصوصی تفتیش کار کو سونپ دیا جائے گا ج جس کا تقرر یہ طے کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے آیا مقدمہ چلانے کے لیے کافی شواہد ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *