Australia's batting might led by Steven Smith century gives them seriesتصویر سوشل میڈیا

سڈنی: کرشمائی بلے باز اسٹیون اسمتھ (104) کی مسلسل دوسری طوفانی سنچری اور سلامی بلے باز ڈیوڈ وارنر (83) ، آرون فنچ (60) ، مارنس لیبشین (70) اور گلن میکسویل (ناٹ آو¿ٹ 63) کی نصف سنچریوں سے آسٹریلیا نے ہندوستان کو اتوار کے دن دوسرے ون ڈے میں یکطرفہ طور پر ہندوستان کو 51 رنوں سے شکست دے کر تین میچوں میں ناقابل شکست 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔آسٹریلیا نے 50 اووروں میں چار وکٹوں پر 389 رنوں کا بڑا اسکور بنایا جو ہندوستان کے خلاف ون ڈے میں اس کا سب سے بڑا سکور ہے۔ بڑے ہدف کے دباو¿ میں ہندوستانی ٹیم پچاس اووروں میں نو وکٹ پر 338 رن ہی بناسکی۔آسٹریلیا نے پہلا ون ڈے 374 رن بنا کر 66 رنوں سے جیتا تھا۔

آسٹریلیا نے 0-2 کی ناقابل تسخیر برتری حاصل کرکے ہندوستان سے گزشتہ گھریلو سیریز میں 1-2 سے شکست کا بدلہ لے لیا۔ ہندوستان نے گذشتہ دورے میں ون ڈے سیریز میں سڈنی میں میچ گنوایا تھا اور اس دورے میں سڈنی میں لگاتار دو میچ ہار گیا تھا ، جس کی وجہ سے سڈنی میں شکست کی ہیٹ ٹرک کا سامنا کرنا پڑا۔پہلے ونڈے میچ کے بعد ایک بار پھر سے ہندوستانی گیند بازوں نے کافی مایوس کیا۔ سیریز کے ابتدائی میچ میں بہت مہنگے ثابت ہونے کے بعد اہم تیز گیند باز جسپریت بمراہ نے میڈن اوور سے شروعات کی اور وکٹ سے اچھی رفتار حاصل کی، لیکن وہ جلد ہی لائن اور لینتھ سے بھٹک گئے اور آسٹریلیائی کھلاڑیوں نے سست شروعات کے بعد تیزی سے رنز بنانا شروع کردیے۔

سابق کپتان اسٹیو اسمتھ نے64گیندوں کی اننگز میں 104رنز بنائے جس میں ان کے 14چوکے اور دو چھکے شامل ہیِ جبکہ ڈیوڈ وارنرنے 77گیندوں پر 7چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے83، کپتان فنچ نے 69گیندوں پر 6چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے60، لبوس چاگنے نے 61گیندوں پر 14چوکوں اور دو چھکوں کے ساتھ70 اور گلین میکسویل نے 29بالوں کی طوفانی اننگز میں 4چوکوں اور اتنے ہی چھکوں کی مدد سے63رنز بنائے۔اور غیر مفتوح رہے۔محمد شامی نے 9 اوور میں 73 رن دے کر ایک ، جسپریت بمراہ نے 10 اوور میں 79 رن خرچ کرکے ایک وکٹ اور ہاردک پانڈیا نے چار اوور میں 24 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔نودیپ سینی نے 7 اوور میں 70 اور یجویندر چہل نے 9 اوور میں 71 رن دیئے۔ رویندر جڈیجہ نے بھی 10 اوور میں 60 رن دیئے، لیکن انہیں بھی کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوپائی۔ہندوستان کے لئے کپتان وراٹ کوہلی نے 89 اور کے ایل راہل نے 76 رنوں کی اننگ کھیلی، لیکن ان دونوں کی یہ اننگ ہندوستان کو جیت نہیں دلا سکی۔

وہیں، دوسری طرف شاندار فارم میں چل رہے اسٹیو اسمتھ نے ہندوستان کے خلاف ونڈے کرکٹ میں پانچویں سنچری لگائی۔انہوں نے سیریز کے پہلے میچ میں سنچری کے بعد مسلسل دوسری سنچری لگائی۔ پہلے ونڈے میں سنچری کے لئے انہوں نے 66 گیندوں کا سامنا کیا تھا۔انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *