ماسکو : شفق خبر رساں ایجنسی کے مطابق شمالی عراق میں خومختار خطہ میں عراقی کردستان کی حکومت نے خطے میں جاری مظاہروں کے باعث منگل کے روز سلیمانیہ اور حلبجہ صوبوں میں کرفیو نافذ کردیا ہے۔ یہ کرفیو،جو بدھ سے نافذ کیا گیا ہے 3 راتوں کے لئے ہے۔
حکومت نے سلیمانیہ کے متعدد علاقوں میں حالیہ مظاہروں کی روشنی میں امن و قانون برقرار رکھنے کی ضرورت کے پیش نظر یہ فیصلہ کیا ہے ۔
سرکاری ملازمین کے مشاہروں کی ادائیگی میں تاخیر کے خلاف احتجاج میں گذشتہ بدھ سے کرد کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
احتجاج کے دوران کرد کی مختلف سیاسی پارٹیوں کے دفاتر کو نذر آتش کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گذشتہ اپریل میں عراقی حکومت سے ادائیگی ختم ہونے کے بعد علاقائی حکام کو مالی بحران کا سامنا کرنا پڑ رہاہے۔