Avinash Sable breaks 30-year-old 5000m national record in USتصویر سوشل میڈیا

نئی دہلی: ہندوستان کے ٹاپ اسپرنٹر اویناش سیبلے نے، امریکہ کے کیلی فورنیا میں منعقد ہونے والی ساؤنڈ رننگ ٹریک میٹ میں مردوں کی 5000 میٹر کیٹیگری میں 30 سال پرانا قومی ریکارڈ توڑا۔ سیبلے کے نام 3000 میٹر اسٹیپل چیس کا قومی ریکارڈ ہے۔ ٹوکیو اولمپکس میں کھیلنے والے سیبلے نے امریکہ میں 13:25.65 سیکنڈ کا وقت لگایا اور 12ویں نمبر پر رہے۔

مہاراشٹر کے بیڈ ضلع سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ سپاہی نے بہادر پرساد کا 13:29.70 سیکنڈ کا ریکارڈ توڑ اجو اس نے 1992 میں برمنگھم میں قائم کیا تھا۔ٹوکیو اولمپکس میں 1500 میٹر کا گولڈ میڈل جیتنے والے ناروے کے جیکب انگبرٹسن نے 13:02.03 سیکنڈز میں ریس جیتی۔

سیبلے، امریکہ کے یوجین میں 15 سے 24 جولائی تک منعقد ہونے والی عالمی چیمپئن شپ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ ہندوستانی ایتھلیٹکس کے ہیڈ کوچ رادھا کرشنن نائر نے کہا کہ ہم ایشین گیمز میں اویناش کو 3000 اور 5000 میٹر دونوں مقابلوں میں میدان میں اتارنے کے خواہاں ہیں۔ چین کے شہر ہانگزو میں 10 سے 15 ستمبر تک ہونے والے ایشین گیمز کو کورونا کیسز کے اضافے کے باعث غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *