نئی دہلی: بالی ووڈ میں کامیابی کی گارنٹی کی شناخت بنا چکے نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکار ایوشمان کھورانہ نے ، جن کے ستارے ان دنوں بلندیوں پر ہیںاور جنہیں یکے بعد دیگرے کئی سپر ہٹ اور کامیاب فلمیں دینے کے بعد فلم انڈسٹری کے نئے ہٹ مشین کیطرح دیکھا جانے لگا ہے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی فلموں کا کس طرح انتخاب کرتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں اداکار ایوشمان کھورانہ نے کہا کہ ’ وہ ہمیشہ ایسی فلموں کا انتخاب کرتے ہیں جسے سنیما ہال میں پورے کنبہ کے ساتھ بیٹھ کر دیکھا جا سکے ۔

ایوشمان نے مزید کہا کہ ایک انٹرٹینر ہونے کی وجہ سے میں زیادہ زیادہ سے لوگوں تک پہنچنا اور ان کو محظوظ کرنا پسند کروں گا ۔

اداکار نے آگے کہا کہ ایک فنکار کے طور پر انہیں آپ کی فلموں کا مزہ لیتے اور صلاح مشورہ اور عمل کرنے لائق ایک پیغام اپنے ساتھ گھر لے جاتے ہوئے دیکھنے سے بہتر مزہ کچھ اور ہو ہی نہیں سکتا ہے۔

ایوشمان کھورانہ ان دنوں اپنی فلم ’ شبھ منگل زیادہ ساؤدھان ‘ کی تشہیرمیں کافی مشغول ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *