نئی دہلی: سال 2005میں تیلگو فلم ’ سپر ‘ سے فلمی دنیا میں قدم رکھنے والی اور فلم ’ باہو بلی‘ سے شہر ت پانے والی ساؤتھ انڈین اداکارہ انوشکا شیٹی،جو بالی ووڈ فلمساز پرکاش کوولاموڈی کو ان دنوں ڈیٹ کر رہی ہیں ،جلد ہی ان کے ساتھ ازدواجی بندھن میں بندھ جائیں گی ۔

'Baahubali' fame Anushka Shetty to marry 'Judgemental Hai Kya' director?

میڈیا خبروں کے مطابق انوشکا شیٹی اور عنقریب ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔ خیال رہے کہ مشہور ڈائریکٹر رگھوندر راؤ کے بیٹے پرکاش کوولا مونڈی پہلے سے ہی شادی شدہ ہیں ، انہوں نے سال 2014میں مشہور رائٹر کنیکا ڈھلن سے شادی کی تھی ،لیکن اب ایسی خبریں ہے کہ ان دنوں میں طلاق ہوگئی ہے ۔

'Baahubali' fame Anushka Shetty to marry 'Judgemental Hai Kya' director?

پرکاش نے بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی گزشتہ سال ریلیز ہوئی فلمءجج منٹل ہے کیا‘ سے بالی ووڈ انڈسٹری میں قدم رکھاتھا ، اس فلم کی اسکرپٹ ان کی اہلیہ کنیکا نے ہی لکھی تھی۔

'Baahubali' fame Anushka Shetty to marry 'Judgemental Hai Kya' director?

دوسری جانب اداکارہ انوشکا شیٹی فلم باہو بلی میں دیو سینا کے کردار میں نظر آئیں تھیں ، ا س رول کے لئے انہیں کافی خراج تحسین پیش کیا گیا تھا ، فلم باہو بلی سے قبل اور ریلیز کے بعد اداکار پربھاش اور انوشکا کے تعلقات کی خبریں سامنے آئی تھیں لیکن بعد دنوں نے ان باتوں کو محض افواہ ہی قرار دیا تھا۔

'Baahubali' fame Anushka Shetty to marry 'Judgemental Hai Kya' director?

اب انوشکا شیٹی کا نام پرکاش کوولا موڈی کے ساتھ جوڑا جا رہا ، حالانکہ ابھی تک نہ تو انوشکا کی طرف سے اور نہ ہی پرکاش کی جانب اس بار ے میں کوئی بیان سامنے آیا ہے ۔ بتادیں کہ انوشکا اور پرکاش کی ملاقات فلم ’ سائززیر‘ کے دوران ہوئی تھی ، جس کے بعد سے ہی ان کے درمیان قربت بڑھی اور اب اکثر ان دنوں کا ایک ساتھ دیکھا جاتا ہے۔
(تصویریں انسٹا گرام)

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *