Babul Supriyo joins TMCتصویر سوشل میڈیا

کولکاتا(اے یو ایس )مغربی بنگال کے آسنسول سے رکن پارلیمنٹ اور نریندر مودی حکومت میں وزیر رہے بابل سپریو نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کا دامن تھام لیا ہے۔ ٹی ایم سی کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کرکے یہ اطلاع دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ بابل سپریو کے دوسری پارٹی میں جانے کی خبریں اس وقت ہی سرخیوں میں آگئے تھے، جب انہوں نے سوشل میڈیا میں ڈالے گئے اپنے پوسٹ سے بی جے پی کے ساتھ وفاداری سے جڑے رہنے والے حصے کو ہٹا دیا تھا۔

ترنمول کانگریس کے آفیشیل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا گیا، ’سابق مرکزی وزیر اور موجودہ رکن پارلیمنٹ بابل سپریو قومی جنرل سکریٹری ابھیشیک بنرجی اور راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن کی موجودگی ترنمول فیملی میں شامل ہوگئے‘۔واضح رہے کہ سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی لیڈر بابل سپریو نے کچھ دن پہلے ہی سوشل میڈیا میں ایک کافی بڑا اور جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے سیاست سے ریٹائر منٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔

انہوں نے اپنے پوسٹ میں یہ بھی واضح کیا کہ وہ ایک پارٹی کے ساتھ تھے اور رہیں گے، لیکن کچھ دن پہلے اس بات کی بحث چھڑ گئی تھی کہ اب انہوں نے اپنا فیصلہ بدل لیا ہے اور وہ بہت جلد کسی اور پارٹی میں شامل ہوسکتے ہیں۔ اس کے اشارے تب ملے تھے، جب ریٹائرمنٹ کے اعلان کے ایک گھنٹے بعد ہی انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پوسٹ کو ایڈٹ کردیا تھا اور اس سے بی جے پی کے ساتھ وفاداری سے جڑے رہنے والے حصے کو ہٹا دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *