Badakhshan family fmands compensation for air srike Deathsتصویر سوشل میڈیا

کابل:صوبہ بدخشاں کے ایک رہائشی نے 9ماہ قبل امریکی ڈرون حملہ میں اپنے خاندان کے9افرا کی ہلاکت کے بعد معاوضہ مانگا ہے۔ بدخشاں صوبے میں ارگوئی ضلع کے رہائشی49سالہ عبد البشیر نے کہا کہ امریکی ڈرون حملے میں اس کی دونوں ٹانگیں اور ایک بازو شدید زخمی ہوا ہے اور اس کے 5ملین افغانیوں سے زیادہ کی کرنسی تباہ ہو گئی۔عبد البشیر نے کہا کہ میں ان سے معاوضہ چاہتا ہوںکیونکہ میرا کنبہ شہید ہو چکا ہے ۔ اب وہ جا چکے ہیں لیکن اس کا معاوضہ تو ملنا چاہئے۔

عبد البشیر کے کزن حاجی نذر اللہ نے کہا کہ میرے کزن کے پانچ بیٹے اور دو بیٹیاں اور میری والدہ ماری گئیں۔اس کا منہدممکان مقامی لوگوں نے کسی نہ کسی طرح چندہ کر کے بنوا تو دیا لیکن اس کی مالی حالت ابھی تک خستہ ہے۔ کنبہ کے ایک نوجوان ممبر شبیر احمد نے کہا کہ میرے 5 لاکھ 60ہزار افغانوں کا زیاں ہوا ہے۔

بدخشاں میں مقامی حکام نے کہا کہ گذشتہ20سال کے دوران فضائی حملوں میں جتنے بھی لوگ مارے گئے ہیں امریکہ کو انہیں معاوضہ د ینا چاہئے۔بدخشاں اطلاعات و ثقافت کے ڈائریکٹر معاذ الدین احمدی نے کہا کہ ہم نے بدخشاں کے مختلف حصوں میں انہیں بم گراتے دیکھا ہے جس میں ایک ہی کنبہ کے15افراد مارے گئے۔ اسی قسم کا ایک اور فضائی حملہ گذشتہ سال اگست میں کیا گیا تھا جس میں ایک ہی خاندان کے کم ا ز کم سات افراد ہلاک ہو گئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *