نئی دہلی: آسکر اور گولڈن گلوب ایوارڈز کے بعد اہم ترین برٹش فلمی ایوارڈز ’دی برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس‘ (بافٹا) کی 73 ویں سالانہ تقریب میں جنگ عظیم اول پر بنی برطانوی فلم ’1917‘ نے 7 بڑے ایوارڈز جیت کر زبردست کارنامہ انجام دیا۔

بافٹا سے قبل فلم ’1917‘ نے آسکر کے بعد دوسرے بڑے اہم ایوارڈز ’گولڈن گلوب‘ میں بھی بہترین ڈراما فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا تھا۔

جنگ عظیم اول پر بنی اس فلم کو بافٹا کے لیے مجموعی طور پر 9 ایوارڈز کے لیے نامزد کی گئی تھی۔ جن میں سے فلم نے 7 ایوارڈ اپنے نام کیے۔

فلم ’1917‘ نے بہترین فلم، بہترین ڈائریکٹر اور بہترین برطانوی فلم‘ کے بڑے ایوارڈز اپنے نام کیے۔چوں کہ بافٹا ایوارڈز برطانوی فلم اکیڈمی کی جانب سے دیے جاتے ہیں اس لیے اس فلم کو بہترین برطانوی فلم کا ایوارڈ بھی ملا۔

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق بافٹا ایوارڈز کی 73 ویں سالانہ تقریب لندن میں منعقد ہوئی جس میں برطانوی شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ مڈلٹن سمیت دیگر اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔

ایوارڈز تقریب میں مجموعی طور پر 25 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔بہترین اداکار کا ایوارڈ گزشتہ سال ریلیز ہونے والی تھرلر کامیڈی فلم ’جوکر‘ کے ہیرو جیکوئن فیونکس جب کہ بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فلم ’جوڈی‘ کی اداکارہ رنی زلوگر کو دیا گیا۔

بہترین غیر ملکی فلم کا ایوارڈ جنوبی کورین فلم ’پیراسائٹ‘ لے اڑی، تقریب میں بہترین دستاویزی فلم، بہترین اینیمیٹڈ فلم، بہترین منظر نگاری، ساؤنڈ ٹریک اور کاسٹنگ سمیت مجموعی طور پر 25 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے جن میں اہم ایوارڈز درج ذیل ہیں۔
بہترین فلم
1917

بہترین اداکار
جیکوئن فیونکس – جوکر

بہترین اداکارہ
رنی زلوگر – جوڈی

بہترین ہدایت کار
سام مینڈس – 1917

بہترین معاون اداکار
بریڈ پٹ – ونس اپن ٹائم ان ہالی وڈ

بہترین معاون اداکارہ
لارا ڈیرن – دی میریج اسٹوری

بہترین برطانوی فلم
1917

بہترین غیر ملکی زبان کی فلم
پیراسائیٹ – جنوبی کوریا

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *