Bahrain bans travellers from India, 21 more nations amid Covid-19تصویر سوشل میڈیا

منامہ:(اے یو ایس)بحرینی حکومت نے تیونس، میکسیکو اور ملیشیا سمیت 16 ممالک کے مسافروں پر ریاست میں داخلے کی پابندی عائد کردی۔ رپورٹ کے مطابق بحرین کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پائلٹوں کو ضروری اطلاع دینے کے لیے ہفتے کے روز فضائی پابندیوں سے متعلق نوٹم جاری کیا جس میں ان مزید 16 ممالک کے نام ہیں جہاں کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

پابندی والے ممالک کی جاری کردہ نئی فہرست میں تیونس، ایران، عراق، میکسیکو، فلپائن، انڈونیشیا، ملیشیا بھی شامل ہیں۔اس طرح مجموعی طور پر بحرین نے کوویڈ19-کے پیش نظر مجموعی طور پر22ملکوں کے لیے پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یاد رہے کہ انڈیا، پاکستان، سری لنکا، بنگلہ دیش، نیپال اور ویتنام پر پہلے سے ہی پابندی عائد ہے۔

بحرینی محکمہ شہری ہوابازی نے بیان میں کہا کہ اس سے قبل جو ممنوعہ ممالک کی فہرست جاری کی گئی تھی، جس میں انڈیا، پاکستان شامل ہیں وہ بھی نئی فہرست کے ساتھ موثر ہوگی۔مذکورہ ممالک سے صرف بحرین کے رہائشی اور جی سی سی کی شہریت رکھنے والے شہریوں کو سفر کی اجازت ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *