Balochistan to be an independent state,” Shah Awais Nooraniتصویر سوشل میڈیا

کوئٹہ:(اے یو ایس) 11جماعتی حزب اختلاف اتحاد پیپلز ڈیموکریٹک موومنٹ کے جلسہ میں اس وقت سنسنی دو ڑ گئی جب بلوچستان کے مولانا شاہ اویس نورانی نے صوبہ کے آزادی کا مطالبہ کر دیا۔ پیپلز ڈیموکریٹک مومنٹ کے زیر اہتما م منعقد اس جلسے میں اویس نورانی نے بلا جھجک مطالبہ کیا کہ بلوچستان کوایک علیحدہ ملک بنایا جائے۔

مسٹر اویس نورانی جمعیة علمائے پاکستان کے رہنما ہیں۔ اور ان کے اس بیان سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی۔ اس اجلاس سے سابق وزیراعظم نواز شریف نے لندن سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ خطاب کیا۔ جبکہ مریم نواز،مولانا فضل الرحمن اور دیگر رہنماﺅں نے عمران خان کی حکومت کو کٹھ پتلی کہا۔ مولانا شاہ اویس نے کہا کہ بلوچستان کو علیحدہ ملک بنانا چاہئے۔

انہوں نے کہا کہ پچھلے70سالوں کے دوران حکمرانوں نے ان کے صوبے کے ساتھ ناانصافی کی جس کی وجہ سے وہ پسماندہ رہا۔اس موقع پر وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ وہ دشمنوں کی بات کرتے ہیں۔

اپوزیشن جماعت کے رہنماﺅںنے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کو ان کے ووٹ کا حق دینا چاہئے۔ایوب اسٹیڈیم میںجلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز سے کہا کہ بلوچستان میں بدامنی کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ وہاں کے لوگوں کے ووٹو ںکا احترام نہیں کیاگیا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت میں بلوچستان کے طلباءکے لئے وظیفہ دینے کی اسکیم شروع کی تھی لیکن عمران خان کی حکومت نے اسے بند کردیا۔ پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو نے کہا کہ بلوچستان کے عوام بدحالی کا شکار ہے حالانکہ یہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے۔ لیکن عوام کو جمہوریت نصیب نہیں ہوئی ۔

صحافیوں کے علاوہ لوگوں کو بھی اپنی بات کہنے کا حق نہیں دیا جارہا ہے۔ واضح ہو کہ عمران خان کی حکومت کوبرخاست کرنے کی مہم میں اپوزیشن پارٹی کی طرف سے ملک کے مختلف حصوں میں جلسے منعقد کئے جارہے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *