Bangladesh rejects Chinese COVID vaccine trialsتصویر سوشل میڈیا

ڈھاکہ:چین کو بنگلہ دیش نے اس وقت ایک زبردست جھٹکا دیا جب اس نے کوویڈ- 19 ویکسین کے تجربہ پر سرمایہ کاری کرنے کی چینی حکومت کی درخواست مسترد کر دی ۔بنگلہ دیشی وزارت صحت نے چینی دوا ساز کمپنی سینو واک بائیو ٹیک کی تیار کردہ کوویڈ19ویکسین کا تجربہ کرنے سے صاف انکار کر دیا۔۔

مقامی میڈیا سے گفتگو کے دوران ، وزیر صحت زاہد ملک کے حوالے سے بتایا گیا کہ کمپنی نے ویکسین کے کلینیکل ٹرائل کی اجازت لیتے وقت سرمایہ لگانے کی کوئی بات نہیں کی تھی۔ چینی حکومت اور ہمارے درمیان ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق چار ہزار 200 رضاکاروں پر کلینیکل ٹرائل شروع کرنے میں تقریباً60 کروڑ بنگلہ دیشی روپے کی لاگت آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ا اگر انہیں تجربہ کرنا ہی ہے تو اپنے پیسوں سے کریں کیونکہ انہوں نے اس ٹرائل کی منظوری کے وقت اپنے ہی پیسوں سے ٹرائل کرنے کی بات کی تھی۔ اسی لئے انہیں اجازت دی گئی۔

چینی حکومت اور ہمارے درمیان ایسا کوئی معاہدہ نہیں ہوا ہے۔ یہ ایک نجی کمپنی ہے اور ہم نجی کمپنی کے ساتھ کوئی سرمایہ کاری نہیں کرسکتے ہیں۔

وزیر صحت نے کہا کہ بنگلہ دیش کو سنوویک کی کورونا ویکسین مل جائے گی ، بھلے ہی یہ ٹیسٹ منصوبہ بندی کے مطابق بڑھے یا نہ بڑھے۔ بنگلہ دیش کے اس اقدام کے بعد ویکسین کا طبی تجربہ اب کھٹائی میں پڑتا نظر آرہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *