Bangladesh seeks $4.5bn IMF loan as reserves shrinkتصویر سوشل میڈیا

ڈھاکہ:(اے یو ایس)بنگلا دیش نے بین الاقوامی زر فنڈ (آئی ایم ایف) سے ساڑھے 4 ارب ڈالرز کا قرض مانگ لیا۔ آئی ایم ایف کی جانب سے بنگلا دیش کو دیے جانے والے 1 ارب 50 کروڑ ڈالرز قرض پر سود نہیں ہوگا جبکہ 3 ارب ڈالرز پر 6 فیصد سود ہوگا۔بنگلا دیش کی جانب سے بیرونی ادائیگیوں اور بجٹ سپورٹ کے لیے آئی ایم ایف سے قرض مانگا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش اور آئی ایم ایف کے درمیان دسمبر میں اسٹاف لیول معاہدہ ہوگا، جنوری میں یہ معاہدہ بورڈ کی منظوری کے لیے پیش ہو گا۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 11 مہینوں میں 17.20 ارب ڈالرز رہا ہے۔در اصل یوکرین پر روسی حملے کے بعد توانائی کی قیمتوں میں کمی بیشی سے پیدا ہونے والے مالی بحران سے نمٹنے کے لیے بنگلہ دیش کو ایک بڑا قرض لینے کی ضرورت پڑ گئی جس کے باعث اس کو بین الاقوامی زر فنڈ سے مدد کی درخواست کرنا پڑی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *