Bangladesh seeks India’s assistance to resolve its strained relations with USتصویر سوشل میڈیا

ڈھاکہ : امریکہ بنگلہ دیش تعلقات میں کشیدگی اور اس ضمن میں ہندوستان سے مدد مانگنے کے معاملے سے واقف افراد کے مطابق بنگلہ دیش نے امریکہ کے ساتھ اپنے تعلقات میں خرابی کو دور کرنے کے لیے ہندوستان سے مدد مانگی ہے۔ اس نے ہندوستا ن سے یہ التجا ایک ایسے وقت میں کی ہے جب ملک میں انتخابات سر پر ہیں۔ان افراد نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ وزیر اعظم ہند نریندر مودی امریکی صدر جو بائیڈن سے واشنگٹن میں ہونے والی ملاقات میں اس پر بات کریں گے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ اے کے عبدالمومن نے ہندوستانی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے 12 جون کو وارانسی میں جی- 20 وزرا کے اجلاس کے دوران فرصت کے لمحات میں ملاقات کی۔

بنگلہ دیشی حکام نے ہندوستانی فریق کے ساتھ یہ معاملہ دیگر سطحوں پر بھی اٹھایا ہے۔ بنگلہ دیش اور امریکہ کے تعلقات حالیہ مہینوں میں تلخ رہے ہیں۔ امریکی سفیر متعین بنگلہ دیش پیٹر ہاس بار بار بنگلہ دیش میں آزادانہ اور شفاف عام انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کر رہے ہیں اور اس معاملے پر بات کرنے کے لیے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کر رہے ہیں۔

مئی میں امریکی انتظامیہ کی جانب سے بنگلہ دیشیوں کو ویزا دینے سے متعلق نئی پالیسی کے بعد بنگلہ دیش کی حکومت ناراض ہو گئی تھی۔بنگلہ دیش میں پارلیمانی انتخابات جنوری 2024 تک ہونے والے ہیں۔ وزیر اعظم شیخ حسینہ کی عوامی لیگ پارٹی 15 سال سے اقتدار میں ہے لیکن اسے اقتصادی بحران اور حزب اختلاف بنگلہ دیش نیشنلسٹ پرٹی (بی ان پی) کے متحرک ہوجنے کے باعث بڑھتے ہوئے دباو¿ کا سامنا ہے لیکن واقف کار لوگوں نے کہا کہ بنگلہ دیش کی حکومت نہیں چاہتی کہ حزب اختلاف امریکہ کے موقف کو بھنائے۔ ان واقف کار افرد نے یہ بھی اجاگر کیا ہے کہ امریکی اقدامات بنگلہ دیش کو چین کے قریب دھکیلنے کا باعث بن سکتے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *