لندن: دی ڈیموکریسی فورم کے زیر اہتمام لندن میں19مئی بروز بدھ ”بنگلہ دیش تب اور اب : جنگ آزادی سے جنوب ایشیا کے نیوکلیئس تک“ کے عنوان سے ایک ویبنار منعقد کیا جا رہا ہے۔ جو یو کے وقت کے مطابق دوپہر 2تا سہ پہر 4اور ہندوستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے چھ تا ساڑھے آٹھ بجے شب تک جاری رہے گا۔ اس ورچوئل سمینار کو فیس بک، ٹوئیٹر اور یو ٹیوب پر دیکھا جا سکتا ہے۔
ویبنار کی صدارت معروف مصنف اور بی بی سی کے سابق ایشیا نمائندے ہمفری ہاکسلی کریں گے ۔جبکہ دی ڈیموکریسی فورم (ٹی ڈی ایف) کے چیرمین بیری گارڈنر ایم پی اختتامی کلمات ادا کریں گے۔چار معروف شخصیات سینٹر فار پالیسی ڈائیلاگ کے چیرمین نگراں حکومت 1991کی مشاورتی کونسل کے سابق رکن اور بی آئی ڈی ایس کے سابق ڈائریکٹر جنرل پروفیسر رحمان سبحان ،صحافی، مصنف اور سیاسی مبصر سید بدرالاحسان ،راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ اور سابق وزیر ایم جے اکبر اور پروفیسر ڈیوڈ لوئیس اظہار خیال کریں گے۔
