ڈھاکہ : کورونا وائرس کو مزید پھیلاو¿ سے روکنے کے لیے بنگلہ دیش نے سب سے بڑا قحبہ خانہ عارضی طور پر بند کر دیا۔ حکومت نے 5اپریل تک 15روز کے لیے ملک کے تمام چھوٹے بڑے کوٹھے بند کرنے کا احکام جاری کرتے ہوئے لاک ڈاو¿ن کے دوران طوائفوں کو امداد کی پیش کش کی ہے۔ مختلف ابلاغی ذرائع نے ڈھاکہ کے پولس سربراہ عاشق الرحمٰن کے حوالے سے خبر دی ہے کہ کوروناوائرس کے خلاف احتیاطی تدابیر کے ایک جزو کے طور پر دولت دیا کا قحبہ خانہ عارضی طور پر بند کر دیا گیا ۔ ڈھاکہ کے ہی ڈویژنل کمشنر مستفیض الرحمٰن کے حوالے سے ڈھاکہ ٹریبون نے رپورٹ دی ہے کہ ہر طوائف کو عارضی بندش کے دوران گذر اوقات کے لیے 30کلو چاول اور2000ٹکہ بطوتر امداد دیا جائے گا۔ڈھاکہ ڈویژنل آفس کے اعداد و شمار کے مطابق ڈویژن کے تحت تین اضلاع میں چل رہے چار طوائف اڈوں میں2800طوائفوں کو یہ امداد دی جائے گی ۔بنگلہ دیش کے سب سے بڑے طوائف اڈے دولت دیا میں 1200طوائفیں ہیں۔ جہاں یومیہ5000افراد جاتے ہیں۔باوجود اس کے کہ اس مسلم اکثریتی ملک میں عصمت فروشی و قحبہ گری غیر قانونی ہے تاہم کوئی بھی حکومت ہو اس دھندے میں مانع نہیں آتی ۔ یہاں عصمت فروشی کا دھندہ صدیوں پرانا ہے۔