ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے بلے باز مشفق الرحیم نے پاکستان کے خلاف کرکٹ سریز کھیلنے کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سلامتی پر اپنے گھر والوں کے خدشات کے پیش نظر انہوں نے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مشفق نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان ایک بہترین ملک ہے لیکن چونکہ ان کے گھر والے ان کے پاکستان جانے سے بہت فکر مند تھے اور جان کے خطرے کے اندیشہ کے تحت نہیں چاہتے تھے کہ میں پاکستان کا دورہ کروں۔

مشفق الرحیم نے کہا کہ ویسے تو وہ پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ وہ پاکستان کا دورہ نہیں کریں گے اور بہت پہلے اپنے اس فیصلہ سے وہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو مطلع کر چکے تھے۔اور اس ضمن میں انہوں نے بورڈ کو ایک مکتوب بھی ارسال کر دیا تھا۔

جس میں میں نے صاف صاف لکھا تھا کہ چونکہ میرے گھر والے پاکستان کا دورہ کرنے سے تشویش میں مبتلا ہو گئے ہیں اور وہ کرکٹ کھیلنے مجھے پاکستان بھیجنے پر راضی نہیں ہیں۔یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم کو شکیب الحسن کی بھی خدمات حاصل نہیں ہیں۔

علاوہ ازیں ٹیم کے کوچنگ اسٹاف کے پانچ اراکین نے بھی پاکستان جانے والے دستے سے اپنا نام واپس لے لیا ۔ بورڈ کے چیئرمین کرکٹ آپریشنز اکرم خان نے بیٹنگ کوچ نیل میکنزی، فیلڈنگ کوچ ریان ک±ک کے دورہ پاکستان سے دستبردار ی کی تصدیق کر دی ہے ۔البتہ بولنگ کوچ کے حوالے سے حتمی طور پر کچھ نہیں کہا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *