BBC 'Extremely Concerned' After Journalist Goes Missing Covering Myanmar Crackdownتصویر سوشل میڈیا

ینگون: (اے یو ایس)میانمار میں صحافیوں کے خلاف فوجی جنتا کا کریک ڈاﺅن جاری ہے اور 30 سے زیادہ صحافی گرفتار اور لاپتہ کردیئے گئے ہیں۔ ان میں برطانوی نشریاتی ادارے کے لاپتہ ہونے والے برمی صحافی آنگ تھورا بھی شامل ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسے اپنے برمیز رپورٹر آنگ تھورا کی گمشدگی پر گہری تشویش ہے، آنگ تھورا کو نامعلوم افراد اغوا کرکے لے گئے ہیں۔ادارے نے میانمار کی مقامی انتظامیہ سے اپنے صحافی کی تلاش اور محفوظ واپسی کی اپیل کی ہے۔

اب تک کئی نیوز رومز پر چھاپوں میں 30 سے زیادہ صحافیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دریں اثنا ملک کے مختلف شہروں میں آمریت کے خلاف احتجاج جاری ہے اور اس دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ سے مزید 8 افراد ہلاک ہوگئے۔ینگون میں پولیس نے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

میانمار میں اب تک سیکورٹی فورسز کے تشدد سے دو سو تیس افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔قبل ازیں فوج نے گرفتار رہنما آنگ سان سوچی پر کاروباری شخص سے ساڑھے پانچ لاکھ ڈالر رشوت لینے کا ایک اور الزام لگایا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *