سر ی نگر: پاکستان نے ایک بار پھر سوموار کو راجوری ضلع کے نوشیرا سیکٹر میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی ۔
پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تازہ حرکت دوشنبہ کو صبح 9بج کر 15منٹ پر کی گئی۔
جس میں جموں و کشمیر کے راجوری ضلع کے نوشیرہ سیکٹر میں ایل او سی سے متصل علاقہ میں چھوٹے اسلحے سے فائرنگ کے ساتھ ساتھ مارٹروں سے زبردست گولہ باری کی گئی۔
تاہم ہندوستان فوج نے اس فائرنگ کا منھ توڑ جواب دیا۔ اس فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
واضح ہو کہ اتوار کو بھی پاکستانی فوج نے نوشیرا سیکٹر میں ہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی تھی جس میں ہندوستانی فوج کا ایک جونیر کمیشنڈ آفیسر (جے او سی) شہید ہو گیا تھا۔