Beijing under Covid-19 alert after a school, university report fresh casesتصویر سوشل میڈیا

بیجنگ: چین کے دارالحکومت بیجنگ میں گذشتہ دنوں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 21 کیسز سامنے آنے کے بعد محکمہ صحت کے حکام نے مقامی لوگوں کو ہوشیار رہنے کا مشورہ دیا۔گذشتہ دنوں صحت کے حکام نے بتایا کہ نئے کیسز میں سے تین ایک ہائی اسکول اور باقی ایک یونیورسٹی میں سامنے آئے ہیں۔ بیجنگ میونسپل ہیلتھ کمیشن’ کے مطابق، بیجنگ کے ضلع ہیڈیان میں کمیونٹی کی سطح پر تین کیسز رپورٹ ہوئے۔

دریں اثنا، چین کے نیشنل ہیلتھ کمیشن نے جمعرات کو کہا کہ ملک میں کوویڈ-19 کے 241 نئے کیسز مقامی طور پر سامنے آئے ہیں۔ ان میں سے 69 کیسز زلزلے سے متاثرہ صوبہ سیچوان میں رپورٹ ہوئے۔ وہیں، 1,093 ایسے لوگ متاثر پائے گئے جن میں انفیکشن کی کوئی علامت نہیں تھی۔ سرکاری میڈیا رپورٹس کے مطابق، بیجنگ کے صحت کے حکام نے گذشتہ ہفتہ ہی مقامی لوگوں سے کہہ دیا تھا وہ ہفتے کے روز منائے جانے والے وسط خزاں کے تہوار کی تعطیلات کے دوران سر عام گھلنے ملنے اور بھیڑ جمع کرنے سے گریز کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *