Belarus FM Vladimir Makei dies suddenlyتصویر سوشل میڈیا

مینکس:(اے یو ایس ) بیلاروس کی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ان کے وزیر خارجہ اچانک انتقال کرگئے ہیں، وزارت کی جانب سے ان کی موت کی وجہ نہیں بتائی گئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ولادیمیر ماکی 1958 میں بیلاروس کے علاقے گروڈنو میں پیدا ہوئے، وہ 2012 سے وزارت خارجہ کے امور سنبھال رہے تھے۔

روسی میڈیا کے مطابق بیلاروس کے انجہانی وزیر خارجہ کی پیر کے روز روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف سے ملاقات طے تھی۔بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے وزیر خارجہ کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے اظہار افسوس کیا ہے۔دوسری جانب روس نے ولادیمیر ماکی کی اچانک موت کو گہرا صدمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ہمیشہ روس اور بیلاروس کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

روسی صد ولادمیر پوتین نے کہا کہ ولادیمیر ولادیمیر ماکی ایک جری، حوصلہ مند اور گہری فہم و دانش کے حامل ، ایک شاندار پیشہ ور، ساتھی اور وفادار کامریڈ کے طور پر ، جنہوں نے نہ صرف اپنے ملک کے شہریوں کی بلکہ سرحدوں سے باہر بھی محبت اور احترام حاصل کیا،ہمارے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *