Belgium boxing champion dies after refusing to accept Covid is dangerousتصویر سوشل میڈیا

بلجیم:(اے یو ایس ) یورپ میں کرونا ویکسین کو مسترد کرنے اور کرونا کے وجود سے انکار کرنے والا شخص اسی وبا سےمتاثر ہونے کے بعد انتقال کرگیا۔بیلجیئم کے معروف کک باکسنگ چیمپئن فریڈرک سنسٹرا کی موت صرف 41 سال کی عمر میں کووِڈ کے انفیکشن سے ہوئی۔اس نے اینٹی ویکسین لینے سے انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ کورونا وبا کی کوئی حقیقت جہیں۔برطانوی اخبارڈیلی میل کی طرف سے شائع کردہ رپورٹ العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطالعے سے گذری ہیں۔ ان میں بتایا گیا ہےکہ فوت ہونے والا ہیرو انڈر ٹیکر کے نام سے جانا جاتا تھا۔ اسے بیماری لاحق ہوئی تو اسپتال لایاگیا مگر اس نے مسلسل کورونا کے وجود سے انکار کیا اور اسپتال سے واپس جانے کی کوشش کی۔ اس نے ویکسین لگوانے کی اجازت بھی نہیں دی۔

فریڈرک سنسٹرا بیلجیئم میں وائرس سے متعلق پیچیدگیوں کی وجہ سے انتقال کر گئے۔ اسپتال سے گھر جانے کے چند ہفتوں بعد اس نے اپنے دوستوں اور مداحوں کو بتایا کہ وہ اپنی علامات کا علاج گھر پر کریں گے۔عالمی چیمپئن کو نومبر کے آخر میں اس وقت اسپتال لے جایا گیا جب ان کے کوچ نے انہیں طبی امداد لینے پر مجبور کیا اور ناک میں آکسیجن ٹیوب کے ساتھ انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں بستر پر لیٹے ہوئے اپنی تصاویر شائع کیں۔سنسٹرا نے فیس بک پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ سانس لینے میں دشواری کا شکار نظر آئے۔سنسٹرا نے حکومتی پابندیوں کی مذمت کی تھی جس کا مقصد کورونا وائرس پر قابو پانا تھا۔

اس نے وائرس کو بھی مسترد کر دیا اور کہا کہ چھوٹا وائرس انہیں ہسپتال میں رہتے ہوئے سوشل میڈیا پر لکھنا جاری رکھنے سے نہیں روک سکے گا۔سنسٹرا 13 دسمبر تک انٹرنیٹ پر سرگرم تھے لیکن 15 دسمبر کو دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہو گیا۔26 نومبر کو سنسٹرا نے اعلان کیا کہ 4 دسمبر کو شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا ہے لیکن کہا کہ وہ “ناخوش” ہیں کہ اسے منسوخ کر دیا گیا ہے۔سنسٹرا نے لکھا کہ ایک جنگجو دستبردار نہیں ہوتا۔ میں مضبوطی سے واپس آو¿ں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *