Bengal politics:Mukul Roy, son rejoin Trinamool congress in presence of Didiتصویر سوشل میڈیا

کولکاتہ:(اے یو ایس) مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ چار سال پہلے ممتا بنرجی کی پارٹی ترنمول کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہوئے مکل رائے کی گھر واپسی ہوگئی ہے۔ کولکاتہ میں ٹی ایم سی کے پارٹی دفتر میں مکل رائے نے ممتا بنرجی کی موجودگی میں ٹی ایم سی میں واپسی کی۔ اس سے پہلے جمعہ کی دوپہر مکل رائے ٹی ایم سی دفتر پہنچے اور ممتا بنرجی سمیت ٹی ایم سی کے سینئر لیڈرں سے ملاقات کی۔گھر سے نکلتے ہوئے میڈیا سے بات چیت میں مکل رائے نے واضح کردیا تھا کہ وہ ٹی ایم سی دفتر جارہے ہیں۔ اس درمیان ممتا بنرجی نے پارٹی دفتر میں ٹی ایم سی کی بڑی میٹنگ بلائی تھی اور مکل رائے کو رسمی طور پر پارٹی میں شامل کرنے سے پہلے پارٹی کی میٹنگ ہوئی۔ مکل رائے کے ساتھ ان کے بیٹے شوبھرانشو رائے بھی ٹی ایم سی میں شامل ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ ریاست میں پہلے ہی بی جے پی کے تقریبا 33 ممبران اسمبلی کے پارٹی چھوڑنے کی خبریں سامنے آرہی تھیں۔ گزشتہ دنوں ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ اور سینئر لیڈر سوگت رائے نے ایک انٹرویو میں دعوی کیا تھا کہ کئی لوگ ابھیشیک بنرجی کے رابطے میں ہیں۔ رائے اس مرتبہ نادیا ضلع کے کرشنا نگر مشرق سیٹ سے انتخابی میدان میں تھے۔ انہوں نے ٹی ایم سی امیدوار کوسانی مکھرجی کو ہرایا تھا۔

این ڈی ٹی وی سے بات چیت میں سوگت رائے نے کہا کہ کئی لوگ ہیں اور ابھیشیک بنرجی کے ساتھ رابطے میں ہیں اور واپسی کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے لگتا ہے کہ انہوں نے ضرورت کے وقت پارٹی کو دھوکہ دیا ہے۔ ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ نے واضح کردیا کہ آخری فیصلہ ممتا دیدی لیں گی ، لیکن مجھے لگتا ہے کہ پارٹی بدلنے والوں کو دو حصوں سافٹ لائنر اور ہارڈ لائنر میں تقسیم کیا جائے گا۔حالانکہ کچھ وقت پہلے ٹی ایم سی ممبر پارلیمنٹ شوکھیندو شیکھر نے اشارہ دیا تھا کہ پارٹی ، پارٹی بدلنے والوں کو لے کر جلد بازی میں فیصلہ نہیں لے گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ پہلے یہ دیکھا جائے گا کہ وہ پارٹی سے الگ کیوں ہوئے تھے ؟ واپسی کا مقصد کیا ہے ؟ ایسی جانکاری ملنے کے بعد ہی ان کی دوبارہ رکنیت کو لے کر فیصلہ کیا جاسکے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *