واضح ہوکہ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پیر کو مالی سال 2021-22 کا بجٹ پیش کیا۔ بجٹ تقریر کے دوران وزیر خزانہ نے آنے والے سال کے لیے کورونا ویکسین کے فروغ اور تیاری کے لیے 35000 کروڑ روپیے کا اعلان کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال 2021-22 میں صحت کے شعبے کے لیے 223000 کروڑ سے زیادہ مختص کیا گیاجو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 137 فیصد زیادہ ہے۔وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ مرکزکی نئی اسکیم ’پردھان منتری آتم نربھرسواستھ بھارت یوجنا‘ شروع کی جائے گی۔ 6 سالوں میں 64180 کروڑ خرچ ہوں گے۔
اس کے تحت ملک میں 7 ہزار پرائمری ہیلتھ سنٹرز ، 11 ہزار سے زائد شہری صحت مراکز کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ملک میں سنٹرل ہیلتھ کے 17 نئے ادارے تعمیر کیے جائیں گے۔
ایئر پورٹ اور سڑک سے متصل سرحدی علاقوں میں جدید ترین ہیلتھ سینٹر تعمیر کیے جائیں گے۔ بائیوسیفٹی لیب بھی تعمیر کی جائے گی۔ ملک میں انٹیگریٹڈ ہیلتھ ڈیٹا بیس کو مستحکم کیا جائے گا۔