Biden agrees in principle to Ukraine summit with Putinتصویر سوشل میڈیا

پیرس: فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے کہا ہے کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور روسی صدر ولادمیر پوتین یوکرین معاملہ پر سربراہ اجلاس کے لیے اصولی طور پر متفق ہو گئے ہیں۔ دونوں نے کئی عشروں بعد یورپی بحرانوں میں اب تک کے سب سے خطرناک بحران کا کوئی ممکنہ درمیانی راستہ تلاش کرنے پر رضامندی ظاہر کی۔

فرانسیسی صدر کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ انہوں نے یورپ میں اسٹریٹجک استحکام اور سیکورٹی پر دونوں رہنماو¿ں کو سربراہ ملاقات پر راضی کرنے کے لیے سخت محنت کی۔ائٹ ہاو¿س پریس سکریٹری جین ساکی نے کہا کہ ہم سفارت کاری کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اور اگر روس جنگ کا ہی راستہ اختیار کرتا ہے تو ہم بھی فوری طور پر سخت پابندیاں نافذ کرنے کے لیے تیار ہیں۔

روس اور یوکرینی صدر وولودمیر زیلنسکی کے دفتر سے اس پر تبصرہ کے لیے ارسال کیے گئے پیغامات کاابھی فوری طور پر کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔ مجوزہ سربراہ اجلاس کی، جس کا اعلان میکرون، بائیڈن ، پوتین، زیلنسکی اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کے درمیان یکے بعد دیگرے کئی بار ٹیلی فونی تبادلہ خیال کے بعد کیا گیا، مزید تفصیل کا بھی فوری طور پر علم نہیں ہوسکا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *