Biden approves $350 million in military aid for Ukraineتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین کو 350 ملین ڈالر کی فوری فوجی امداد فراہم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ رائٹرز نے ہفتے کی صبح اطلاع دی کہ وائٹ ہاو¿س نے یوکرین کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے کانگریس سے 6.4 بلین ڈالر کا بجٹ منظور کرنے کو کہا ہے۔ بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بجٹ کا حصہ 2.9 بلین ڈالر یوکرین اور اس کے پڑوسیوں کے لیے انسانی، اقتصادی اور سیکیورٹی امداد پر مشتمل ہوگا۔ اگر کانگریس کی طرف سے منظوری دی جاتی ہے، تو یہ بجٹ محکمہ خارجہ اور امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کو دستیاب کر دیا جائے گا۔پچھلے سال، امریکی حکومت نے یوکرین کو 600 ملین ڈالر سے زیادہ کی سیکیورٹی امداد اور 52 ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کی۔

واضح ہو کہ جمعرات 26 مارچ کی صبح روسی صدر ولادیمیر پو تین نے یوکرین میں فوجی آپریشن کا حکم دیا۔ جس پر امریکی کانگریس میں دونوں جماعتوں کے ارکان نے شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے روس کی کارروائی پر کڑی تنقید کی ۔ روس اور یوکرین کے درمیان کشیدگی 2013 سے شروع ہوئی تھی۔ دونوں ممالک نے امن معاہدے پر دستخط کیے لیکن دو ماہ قبل روس نے یوکرائن کی سرحد پر ڈیڑھ لاکھ سے زائد فوجی تعینات کر دیے۔امریکہ نے دو ماہ قبل فوجی تصادم کو روکنے کے لیے سفارتی کوششوں کا آغاز کیا تھا لیکن پوتین کی جانب سے یوکرین میں علیحدگی پسندوں کے زیر قبضہ دو علاقوں کی آزادی کو تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد اپنے روسی ہم منصب کے ساتھ ملاقات منسوخ کر دی تھی۔

جمعرات کو دنیا کے درجنوں بڑے شہروں میں یوکرائنی عوام کی حمایت اور روسی حملے کی مذمت میں ریلیاں نکالی گئیں۔ یوکرین پر روس کے حملے کے جواب میں ٹیلی ویڑن پر نشر ہونے والی تقریر میں امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ پوتین ایک جارح ہے، وہ اس جنگ کا انتخاب کریں گے اور وہ اس کے اخراجات برداشت کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *