Biden blames Trump for US troops withdrawal from Afghanistanتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن: افغانستان سے امریکہ کی توہین آمیز انخلا کے لئے سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ ذمہ دار ہیں۔’ یہ الزام موجودہ امریکی صدر جو بائیڈن نے یہ کہتے ہوئے لگایا کہ ٹرمپ نے طالبان کے ساتھ معاہدے کے تحت گزشتہ سال 5000 خوفناک دہشت گردوں کو جیل سے رہا کیا تھا۔ آج وہ افغانستان میں اقتدار کی باگ ڈور سنبھالے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے اقتدار سنبھالا تو طالبان 2001 کے بعدسے اپنی مضبوط پوزیشن میں تھے اور تقریبا آدھے افغانستان کو کنٹرول کر رہے تھے۔

منگل کو وائٹ ہاؤس سے قوم سے خطاب کرتے ہوئے بائیڈن نے کہا کہ ایسی کوئی جنگ نہیں جو امریکی عوام کے اہم قومی مفادات میں نہ ہو۔ بائیڈن کا قوم سے خطاب اس وقت سامنے آیا جب 11 ستمبر 2001 کے دہشت گردانہ حملوں کی 20 ویں برسی کے صرف 11 دن باقی ہیں۔ ان دہشت گرد حملوں کی وجہ سے ہی امریکہ افغانستان میں داخل ہوا تھا۔

بائیڈن نے کہا کہ افغانستان میں اصل انتخاب جنگ چھوڑنے اور بڑھانے کے درمیان ہے۔ میں اس جنگ کو ہمیشہ کے لیے نہیں بڑھانا چاہتا تھا۔خطاب کے دوران بائیڈن کو اپنے مرحوم بیٹے کی یاد آئی جو کبھی عراق میں تعینات تھے۔ بائیڈن نے کہا کہ میں نے اپنے مرحوم بیٹے بیو بائیڈن کے لیے بھی افغانستان میں جنگ ختم کرنے کا فیصلہ لیا ہوگا۔ بیو بائیڈن نے پورا ایک سال عراق میں خدمات انجام دیں۔ 46 سالہ بیو بائیڈن 2015 میں دماغی کینسر کے باعث انتقال ہوگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *