Biden decries 'horrific' Tulsa massacre in emotional speechتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس)امریکا میں 1921 کی نسل کشی کے 100 سال مکمل ہونے پر صدر بائیڈن ٹ±لسا جا پہنچے۔ جوبائیڈن نے گرین وڈ کلچرل سینٹر کا دورہ بھی کیا۔اس موقع پر جوبائیڈن نے کہا کہ ٹلسا واقعے کی سچائی کو تسلیم کرنے والا پہلا امریکی صدر ہوں جس نے 1921 میں افریقی امریکیوں کی نسل کشی پر خاموشی کو توڑا۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ نفرت کو کبھی شکست نہیں دی گئی، صرف اسے چھپایا گیا۔امریکا میں نسلی تفریق کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں گے۔

بائیڈن اوکلاہوما میں سفید فام افراد کے ہاتھوں سیکڑوں سیاہ فام امریکیوں کے قتل عام کے مقام کا دورہ کرنے والے پہلے امریکی صدر ہیں۔ صدر بائیڈن کو نسل کشی کے واقعے سے متعلق تصاویر اور مضامین بھی دکھائے گئے۔واضح ہو کہ 31مئی اور یکم جون کی درمیانی شب میںسفید فام امریکیوں کے ایک ہجوم نے ، جن میں سے بیشتر کو شہر کے حکام نے اسلحہ دے رکھا تھا ، اوکلاہامہ کے ٹلسا میں گرین ووڈ ڈسٹرکٹ کے سیاہ فام رہائشیوں کا قتل عام اور ان کی املاک کو لوٹنا اور تباہ کرنا شروع کر دیاتھا۔اس واردات کو امریکہ کی تاریخ میں واحد بھیانک ترین نسلی تشدد سے تعبیر کیا گیا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *