Biden illegally threatened Tehran, top Iranian official saysتصویر سوشل میڈیا

تہران:(اے یو ایس) ایرانی حکومت کے ایک اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار نے امریکی صدر جو بائیڈن پر الزام لگایا ہے کہ انہوں نے تہران کو غیر قانونی طور پر دھمکی دی ہے کہ جوہری مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں دیگر آپشنز زیر غور ہیں۔

برطانوی خبررساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری علی شمخانی نے ٹوئٹر پر کہا “[امریکی صدر کی طرف سےایران کے خلاف] دیگر آپشنز کی موجودگی پر زور دینا کسی ملک کو غیر قانونی طور پر دھمکانے کے مترادف ہے اور ایران کو حق حاصل ہے کہ وہ ان موجود آپشنز کے خلاف جواب تیار رکھے۔”

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ سے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات کہا تھا کہ وہ سفارتکاری کے ذریعے ایران کے جوہری پروگرام کو قابو میں لانے کی کوشش کر رہے ہیں مگر مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں وہ تمام ممکنہ آپشنز استعمال کرنے کو تیار ہیں۔دنیا بھر میں جوہری سرگرمیوں پر نظر رکھنے والے اقوام متحدہ کی تنظیم آئی اے ای اے نے پچھلے ماہ اپنی ایک رپورٹ میں بتایا ہے کہ ایران نے یورینیم افزودگی کے عمل کو تیز کر دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *