واشنگٹن:(اے این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے منگل کو ہندوستانی نڑاد امریکی سائنسدان ڈاکٹر آرتی پربھاکر کو آفس آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی کا ڈائریکٹر نامزد کیا۔اگر سینیٹ سے تصدیق ہو جاتی ہے تو ڈاکٹر پربھاکربائیڈن کی مشیر اعلیٰ برائے امور سائنس و ٹیکنالوجی بن جائیں گی نیزصدارتی مشاورتی کونسل برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی شریک چیرمین بھی بن جائیں گی۔
بائیڈن نے ڈاکٹر پربھاکر کو ایک ذہین اور انتہائی قابل احترام انجینئر اور ا ماہر طبیعیات سے تعبیر کیا ہیں اور سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراعات سے استفادہ حاصل کرنے ، ہمارے امکانات کو وسعت دینے ، ہمارے مشکل ترین چیلنجز کو حل کرنے ، اور ناممکن کو ممکن بنانے کے لیے آفس آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی کی قیادت کریں گی۔
انہوں نے کہا کہ میں ڈاکٹر پربھاکر کے اس عقیدے کا معترف ہوں کہ امریکہ کے پاس سب سے طاقتور اختراعی مشین ہے جسے آج تک دنیا نے نہیں دیکھا۔ چونکہ سینیٹ نے ان کی نامزدگی پر غور کیا، میں شکر گزار ہوں کہ ڈاکٹر الوندرا نیلسن آفس آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی کی قیادت کرتی رہیں گی اور ڈاکٹر فرانسس کولنز میرے قائم مقام سائنس مشیر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہیں گے۔ڈاکٹر پربھاکر آفس آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی کی سربراہ بننے والی پہلی خاتون، تارکین وطن، یا غیر گوری شخصیت کے طور پر تاریخ بھی رقم کریں گی۔
قبل ازیںپربھاکر کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹینڈرڈز اینڈ ٹیکنالوجی کی قیادت کرنے کے لیے اس سے قبل سینیٹ نے متفقہ طور پر توثیق کی تھی، اور وہ اس کردار پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ بعد میں انہوں نے ڈیفنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی کی ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دیں ۔وائٹ ہاو¿س نے کہا، “آج کی نامزدگی تاریخی ہے، جس میں پربھاکر پہلی خاتون، تارکین وطن، یا آفس آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پالیسی کی سینیٹ سے تصدیق شدہ ڈائریکٹر کے طور پر خدمات انجام دینے کے لیے نامزد کی گئی ہیں۔