نئی دہلی: وزارت خارجہ سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق روس-یوکرین جنگ کے حوالے سے وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکہ کے صدر جو بائیڈن آج (پیر) ورچوئل تبادلہ خیال کریں گے۔
ہندوستان اور امریکہ کے درمیان پیر کے روز ہونے والی اس اہم ورچوئل ملاقات میں دونوں لیڈران کے تبادلہ خیال کا مرکز تو اگرچہ یوکرین پر وس کا حملہ رہے گا تاہم اس کے ساتھ ہی موجودہ دو طرفہ تعاون کا جائزہ اور جنوبی ایشیا، ہند-بحرالکاہل میں حالیہ پیش رفت اور باہمی دلچسپی کے عالمی مسائل بھی زیر بحث رہیں گے۔ لیکن اس ورچوئل ملاقات میں روس یوکرین جنگ کے حوالے سے دونوں لیڈران کے درمیان ہونے والی اس بات چیت کو کافی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔
وائٹ ہاؤس سے جای بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر جو بائیڈن یوکرین کے خلاف روس کی ہلاکت خیز جنگ کے نتائج اور عالمی غذائی فرہمی اور اشیائے ضروریہ کی منڈی پر پڑنے والے منفی اثرات کم کرنے کے حوالے سے مشاورت جاری رکھیں گے۔
