Biden's student loan forgiveness application is now liveتصویر سوشل میڈیا

واشنگٹن:(اے یو ایس ) صدر جو بائیڈن کے طلبا کے قرضوں کی معافی کے پروگرام کے لیے درخواست کے عمل کو باضابطہ طور پر شروع کر دیا گیا ہے۔صدر نے پیر کو اعلان کیا کہ 80 لاکھ قرض دہندگان نے ہفتے کے آخر میں وفاقی حکومت کی آزمائشی لانچنگ کے دوران ہی قرض سے نجات کے لیے درخواست دے دی ہے۔صدربائیڈن نے ممکنہ ریلیف کے اہل لاکھوں طالب علموں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ اس مقصد کے لیے قائم کی گئی ویب سائٹ پر جائیں اور درخواست فارم کو بھریں، جسے ان کے بقول اس فارم کو مکمل کرنے میں پانچ منٹ سے بھی کم وقت لگے گا۔وہ کہتے ہیں کہ جمعہ کی رات جاری ہونے والے آن لائن فارم کے ابتدائی، “بیٹا لانچ” ورڑن نے “بغیر کسی خرابی یا کسی مشکل کے” ایپلی کیشنز کے ابتدائی سلسلے کو سنبھالا۔

پیر کے روز وزیر تعلیم میگوئل کارڈونا کے ہمراہ گفتگو کرتے ہوئے صدر بائیڈن نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اس ہفتے 80 لاکھ امریکی زندگی بدلنے والی سہولت کے حصول پر کام شروع کر رہے ہیں۔ صدر نے اپنے پروگرام کو ان لاکھو ں امریکیوں کے لیے زندگی بدلنے کا ایک پروگرام قرار دیاجو تعلیمی قرضے کے بوجھ تلے دبے ہیں۔درخواستیں جمع کرانے کے ٹیسٹنگ پیریڈ کے دوران در خواست جمع کرانے والوں کی تعداد پہلے ہی انتظا میہ کے مجموعی اندازَ ے سے ایک چوتھائی سے زیادہ ہو چکی ہے جس سے اس پروگرام کی مقبولیت اور قرض دہندگان کی قرض سے نجات کی لگن اجاگر ہوتی ہے۔لگ بھگ 80 لاکھ قرض دہندگان کے قرض، جن کی آمدنی سے متعلق معلومات پہلے ہی محکمہ تعلیم کے پاس درج ہیں، درخواست جمع کرائے بغیر ہی منسوخ ہو جائیں گے۔

بائیڈن کے منصوبے میں ان طا لب علموں کے لیے جن کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ 25 ہزار سے کم ہے یا ایسے گھرانوں کے لیے جن کی سالانہ آمدنی ڈھائی لاکھ ڈالر سالانہ سے کم ہے، ے وفاقی تعلیمی قرض میں سے 10 ہزار ڈالر کی منسوخی کے لیے کہا گیا ہے۔وہ طالب علم جنہوں نے کالج کی تعلیم کے لیے وفاقی پیل گرانٹ وصول کی تھی ، وہ اضافی 10 ہزار ڈالر کے اہل ہوں گے۔ اس منصوبے کے تحت 20 لاکھ اہل امریکیوں کے وفاقی تعلیمی قرضے مکمل طور پر معاف کر دئے جائیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *