نئی دہلی: 26سال فلم انڈسٹری میں گزارنے کے باوجود بھی اپنی اداکاری سے مناسب شہرت نہ پانے والے اداکار گجراج راؤ کا کہنا ہے کہ فلم ’ بدھائی ہو‘ نے میری زندگی بدل دی ہے ۔

خیال رہے کہ سال 2018میں ریلیز ہوئی بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھورانہ کی فلم ’ بدھائی ہو‘ سے اداکار گجراج راؤ کو ان کی اداکاری کو زبردست سراہا گیا تھا۔

اس فلم کی وجہ سے گجراج راؤ گھر گھر میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب رہے ہیں ۔ اب ا س فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ’ بدھائی ہو‘ کے بعد میرے پاس بڑے اور اہم کردار ملنے لگے ہیں ،یہاں تک کہ جن ڈائریکٹرز نے کبھی مجھ سے رابطہ نہیں کیا تھا ، وہ بھی مجھ سے رابطہ کرنے لگے ہیں۔

گجراج راؤنے مزید کہا کہ ’ فلم ’ بدھائی ہو‘ کی کامیابی کے بعد میری زندگی کافی بدل گئی ہے ، لوگ مجھ سے بے حد پیار کرنے لگے ہیں اور مجھے پہچاننے لگے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ’ میں بہت خوش نصیب ہو ںکہ مجھے اتنی اچھی فلم ملی۔

فلم بدھائی ہو کے بعد فلم ’ شبھ منگل زیادہ ساؤدھان‘ میں اداکارہ نینا گپتا کے ساتھ ایک با ر پھر کام کرنے کے حوالے سے گجراج راؤ نے کہا کہ’ وہ اب کنبہ کے ممبر جیسے ہیں ، میں ان کے کام کرنے کا طرز انداز جانتا ہوں اور وہ میرا ، اس لئے ساتھ میں کام کرنا آسان ہو گیا ہے ، ہمارا رشتہ بے حد دوستانہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *