نئی دہلی: بگ باس سیزن 13سے شہرت پانے والی مشہور کامیڈین فنکار کرشنا ابھیشیک کی بہن آرتی سنگھ کا کہنا ہے کہ جب میں نے شو میں اپنے ساتھ ہوئے جنسی ہراسانی کا واقعہ کا انکشاف کیا تھا تب میری ماں نے تین دن تک کھانا نہیں کھایا تھا۔

سو بز ویب سائٹ پنک ولا سے بات کرتے ہوئے آرتی سنگھ نے کہا کہ جب میں نے اپنے ساتھ ہوئی جنسی زیادتی کی کوشش کے بارے میں اور بگ باس کے گھر میں آئے ان کے پینکاٹیک کی وجہ سے ان کی ماں کافی پریشان ہو گئیں تھیں۔

آرتی نے مزید بتایا کہ میری ممی نے تین دن تک کھانا بھی نہیں کھایا تھا ، سبھی مسلسل مجھ سے بات کرنا چاہ رہی تھیں اور فون کر ر ہی تھیں۔ ممی نے میرے بھائی کرشنا سے مجھے گھر سے باہر نکالنے کے لئے بھی بولاتھا، لیکن بھائی نے کہا کہ اگر میں باہر آگئی تو یہ لڑائی ہار جاؤں گی۔

آرتی نے مزید کہا کہ ’ ان کی ممی اس بات سے کافی پریشان تھی کہ آر تی نے سب کے سامنے اپنے ساتھ ہوئی جنسی ہراسانی کی بات کیوں کی، ان کا کہنا تھا کہ مجھے زیادہ بات نہ کر کے کم لفظوں میں اس بات کو ختم کردینا چاہئے تھا ۔

دوسری جانب آرتی کے جنسی ہراسانی کے حوالے سے ان کے بھائی کرشنا سے جب سوال کیا گیا تو انہوںنے کہا کہ وہ اس بات سے بالکل ناراض نہیں تھے ۔

آرتی سنگھ آگے بتایا کہ کرشنا میرا بھائی ہے ، میرا بھائی اور میری ماں اس بات سے پریشان تھے کہ میں نے اس بارے میں بات کی ، انکا کہنا تھا کہ ابھی میری شادی بھی نہیں ہوئی ہے ۔خیال رہے کہ بگ باس شو میں آرتی سنگھ نے اپنے ساتھ ہوئی ریپ کی کوشش کے بارے میں بتایا تھا جس کے بعد انہیںپینک آٹیک آگیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *