Biggest attack by Maoists in Chhattisgarhتصویر سوشل میڈیا

رائے پور (اے یو ایس )بدھ 26 اپریل کو چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میں نکسلیوں کے حملے میں 10 پولیس اہلکار شہید ہو گئے۔ ایک ڈرائیور بھی جان کی بازی ہار گیا ہے۔ نکسلیوں نے بارودی سرنگ کو 50 کلو آئی ای ڈی سے اڑا دیا تھا۔ دنتے واڑہ علاقہ ریاستی دارالحکومت رائے پور سے تقریباً 450 کلومیٹر دور واقع ہے۔ حملے کے دوران پولیس کی ٹیم بارش میں پھنسے سیکورٹی فورسز کو بچانے جا رہی تھی۔چھتیس گڑھ کا ایک اہم حصہ ریڈ کوریڈور کے تحت ہے۔ جسے ماؤنوازوں کا اثر والا علاقہ کہا جاتا ہے۔

مشرقی اور جنوبی ہندوستان کے کچھ حصے بشمول وسطی ہندوستان بھی اس حصے میں آتے ہیں۔ بندوق کی بنیاد پر مساوات کا معاشرہ بنانے کا مطالبہ کرنے والا یہ انتہا پسند حصہ خواندگی، آبادی اور صحت کی سہولیات جیسے محاذوں پر انتہائی پسماندہ ہے۔ اس کے باوجود یہ ریڈ کاریڈور 10 ریاستوں میں پھیلا ہوا ہے اور تقریباً 100 اضلاع اس کی گرفت میں ہیں۔

آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، اڑیسہ ، جھارکھنڈ، تلنگانہ، مہاراشٹر، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور مغربی بنگال ریڈ کوریڈور کی توسیع سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والی 10 ریاستوں میں شامل ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ متاثرہ ریاستوں کی بات کریں تو بہار، جھارکھنڈ، اڈیشہ اور چھتیس گڑھ کے نام آتے ہیں۔ یہاں بالترتیب 22، 21، 19 اور 16 اضلاع انتہا پسندانہ تشدد کی لپیٹ میں ہیں۔دنتے واڑہ ریاست کے دس اضلاع میں سے ایک ہے – بستر، بیجاپور، کانکیر، کونڈاگاو¿ں، نارائن پور، راج ناندگاو¿ں اور سکما – جو ماو¿ ازم سے متاثر ہیں۔نکسل وہ لوگ ہیں جو ہندوستان میں بائیں بازو کے بنیاد پرست نظریات کی حمایت کرتے ہیں۔ ان کی زندگی میں ایک ہی سہارا ہے، تشدد کے سہارے نظام میں تبدیلی لانا ہے۔ جبکہ ماو¿سٹ سے مراد وہ لوگ ہیں جو ‘ماو¿’ یا ‘ماو¿ زیڈونگ’ کے نظریے سے متاثر ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *