Bihar Cabinet Expansion: BJP Leader Shahnawaz Hussain Says, 'Will Do My Duty Honestly'تصویر سوشل میڈیا

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید17ممبران اسمبلی کو وزیر مقرر کر دیا۔ بی جے پی کے سینیئرلیڈر سید شاہنواز حسین سمیت کئی لیڈروں نے بطور وزیر عہدہ اور رازداری کا حلف لیا ہے۔ اس دوران نتیش کمار نے وزیروں میں قلمدان بھی تقسیم کر دیے اور ان وزیروں نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کے لیے دفتر بھی سنبھال لیے۔

سید شاہنواز کو وزارت صنعت تفویض کی گئی ہے۔انہوں نے حلف برداری کے بعد کہا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں نہایت دیانتداری سے نبھائیں گے۔واضح رہے کہ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنی کابینہ میں جن 17 نئے وزرا کو شامل کیا۔ ان میں بی جے پی کے 9 اور جنتا دل (یونائیٹیڈ) کے 8 شامل ہیں۔ یہاں گورنر پھاگو چوہان نے راج بھون میں نئے وزرا کو اپنے عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔

دریں اثنا بی جے پی کے ایم ایل اے گیانیندر سنگھ گیانو نے نتیش کمار کی کابینہ میں توسیع پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ گیانیندر سنگھ نے این ڈی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بار کی کابینہ میں صاف ستھری شبیہہ والوں کو نظر انداز کر کے داغداروں کو وزیر بنایا گیا ہے۔ بی جے پی کے ایم ایل اے نے متنبہ کیا ہے کہ اس طرح کی توسیع سے پارٹی کی شبیہہ کو نقصان پہنچے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *