Bikru ambush: 23 get 10-year jail over killing of cops by Vikas Dubey gangتصویر سوشل میڈیا

لکھنو(اے یو ایس )اتر پردیش میں کانپور دیہات کے مشہور بکرو کے گینگسٹر معاملے میں عدالت نے 30 میں سے 23 ملزمین کو قصوروار قرار دیا ہے۔ انھیں 10-10 سال قید کی سزا سنانے کے ساتھ سبھی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ دیگر 7 ملزمین کے خلاف کوئی پختہ ثبوت نہیں ملا جس کا انھیں فائدہ ہوا اور بری الذمہ قرار دیا گیا۔

جب ایڈیشنل ضلع اینڈ سیشن کورٹ پنجم میں اس معاملے کی سماعت ہو رہی تھی تو عدالت کے باہر سیکورٹی کا سخت انتظام نظر آیا۔ پہلے تو عدالت نے 30 میں سے 23 ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا اور دیگر 7 کو بری کر دیا، اور پھر کچھ دیر بعد قصورواروں کے خلاف سزا کا بھی اعلان کر دیا گیا۔ یہ معاملہ 2 جولائی 2020 کا تھا جب چوبے پور علاقہ کے بکرو گاؤں میں پولیس ٹیم چھاپہ ماری کے لیے پہنچی تھی جس پر وکاس دوبے گینگ نے فائرنگ کر دی تھی۔بکرو واقعہ میں 30 ملزمین پر گینگسٹر کی کارروائی کی گئی تھی۔

عدالت نے جن 23 ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا ہے ان میں بکرو گاو?ں کے ہیرو دوبے، شیامو باجپئی، جہان یادو، دیا شنکر اگنیہوتری، ببلو مسلمان، رامو باجپئی، ششی کانت پانڈے، شیوم دوبے، گووند سینی، اوماکانت، شیوم دوبے عرف دلال، شیو تیواری، ضلعدار، رام سنگھ یادو، جئے باجپئی، دھیریندر کمار، منیش، سریش، گوپال، ویر سنگھ، راہل پال، اکھلیش عرف شیام جی، چھوٹو شکلا کے نام شامل ہیں۔ جن 7 کو اس معاملے سے بری قرار دیا گیا ہے، ان کے نام ہیں گڈّن، پرشانت، سوشیل کمار، بال گووند، راجندر مشر، رمیش چندر اور سنجے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *