Bilawal Bhutto-Zardari becomes youngest foreign minister of Pakistanتصویر سوشل میڈیا

اسلام آباد:(اے یو ایس ) ایوان صدر میں صدر مملکت عارف علوی کے ہاتھوں وفاقی وزیر کے طور پر حلف لینے والے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزارت خارجہ کا قلمدان سونپا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی بلاول بھٹو کو پاکستان کا اب تک کے سب سے کم عمر وزیر خارجہ ہو نے کا اعزاز حاصل ہو گیا۔

بلاول بھٹو کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے عہدے کا حلف لیا جبکہ اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف بھی موجود تھے۔حلف برداری کے بعد وزیر اعظم نے بلاول بھٹو سے مصافحہ کیا اور انہیں گلے بھی لگایا۔بلاول بھٹو زرداری 2018 میں ہونے والے عام انتخاب میں کامیابی کی بدولت دوسری مرتبہ رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے، البتہ وہ اب پہلی مرتبہ کابینہ کا حصہ بنے ہیں ۔

قلمدان تفویض کیے جانے سے پہلے ہی بلاول کی بہن بختاور بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اتحادی حکومت میں بلاول وزیر خارجہ کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔گزشتہ روز پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہا تھا کہ پارٹی نے اپنی ذمے داریاں اٹھانے کا خود فیصلہ کیا ہے اور کل میں وفاقی وزیر کے عہدے کا حلف اٹھاو¿ں کا اور بذات خود اتحادی حکومت کا حصہ بنوں گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *